راجستھان میں پیاز پیدا کئے جانے والے اضلاع میں پہلے مقام پر رہنے والے
الور میں پیاز پیداکرنے والے کسان نوٹوں کی منسوخی کی مار جھیل رہے ہیں۔حالات یہ ہیں کہ الور کی زرعی منڈی میں پیاز کی آمد مسلسل بڑھتی جا رہی
ہے لیکن کسانوں کو ان کی قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے کسان اور تاجر کے علاوہ منڈی میں کام کرنے والے
مزدور بھی پریشان ہیں اور الور منڈی میں باہر سے آنے والے تاجروں نے بھی
اپنا منہ موڑنا شروع کر دیا ہے۔